حضرتِ سیِّدُناثابِت بُنانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی روزانہ ایک بار ختمِ راٰن پاک فرماتے تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ہمیشہ دن کوروزہ رکھتے اورساری رات قِیا م(عبادت)فرماتے.جس مسجِد سے گزرتے اس میں دو رَکعت(تحیۃ المسجد)ضَرور پڑھتے
تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے ہیں میں نے جامِع مسجِد کے ہرسُتُون کے پاس قراٰنِ پاک کا ختم اور بارگاہ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں گِریہ کیا ہے۔ نَماز اور تِلاوتِ قراٰن کے ساتھ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو خُصوصی مَحَبَّت تھی آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے چُنانچِہ وفات کے بعد دورانِ تدفین اچانک ایک اینٹ سَرَک کر اندر چلی گئی لوگ اینٹ اٹھانے کیلئے جب جھکے تو یہ دیکھ کر حیران رَہ گئے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ قَبْر میں کھڑے ہو کرنَماز پڑھ رہے ہیں آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے گھر والوں سے جب معلوم کیا گیا تو شہزادی صاحِبہ نے بتایا والدِ محترم علیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الاکرم روزانہ دُعا کیا کرتے تھے
یا اللّٰہ!اگرتُو کسی کو وفات کے بعد قَبْر میں نَماز پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے تو مجھے بھی مُشرّف فرمانا۔
منقول ہے جب بھی لوگ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزارِ پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قَبْرِ انور سے تِلاوتِ قراٰن کی آواز آرہی ہوتی۔(حِلیۃُالاولیا ء ج۲ ص۳۶۲۔ ۳۶۶ مُلتَقطاً دار الکتب العلمیۃ)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
0 Comments